سردیوں میں خشک میوہ جات کا استعمال انسانی صحت کیلیے فائدہ مند

531

کراچی: سردیوں میں خشک میوہ جات کا استعمال قوتِ مدافعت کو مضبوط کرسکتا ہے، مختلف خشک میوہ جات روزمرہ کے استعمال سے انسانی صحت کے لیے کافی فائدے مند ثابت ہوا ہے، ماہرین نے اس حوالے سے باقاعدہ تحقیق کرکے تمام میوہ جات کو روزمرہ کی چیزوں میں استعمال کرنے کا  مشورہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اچھی صحت کے لیے میوہ جات کا استعمال اعتدال کے ساتھ ضروری ہے، ضرورت سے زائد میوے کا استعمال بھی انسان کی صحت کے لیے مضر بن جاتا ہے، خشک میوجات میں  بادام اور اخروٹ کے استعمال سے اینٹی آکسیڈنٹ جو جسم میں موجود فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں، اینٹی آکسیڈنٹ ان کو غیر مؤثر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ وٹامن سی اور ای جیسے وٹامنز اور زِنک جیسے معدنیات سے بھرپور خشک میوہ جات قوتِ مدافعت کو اہم مائیکرو اجزاء فراہم کرتے ہیں، خشک خوبانی میں موجود وٹامن سی وائٹ بلڈ سیلز بناتا ہے جو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔