اڈیالا جیل کے باہر بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے بازی

324

راولپنڈی: اڈیالا جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگا دئیے۔

راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں 190 ملین پائونڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ عدالت میں پیشی کے لئے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی کالا جادو نامنظور کے نعرے لگائے۔

گروپ کی نعرے بازی کے موقع پر اڈیالا جیل کی چوکی میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور لوگوں کو نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔