آئی ایم ایف کی پاکستان کو ٹیکس بڑھانے کی تجویز

234
quick deal

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان آج معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے، تاہم اس سے پہلےفریقین میں شرح سود میں مزید اضافہ نہ کرنے پر اتفاق ہوگیا جب کہ آئی ایم ایف نے ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

فریقین کے درمیان 71 کروڑ ڈالر کی قسط کے لیے پالیسی سطح کے مذاکرات کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ قبل ازیں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن اور پاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان تکنیکی سطح کا مرحلہ مکمل ہو چکا تھا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔