بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ سمیت 30 اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت

324
party policy

کوئٹہ: سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے دورے کے دوران بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ سمیت 30 اہم سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی شخصیات نے نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبے کی اہم سیاسی شخصیات نے  ن لیگ میں اپنی شمولیت کا اعلان کردیا۔

شمولیتی تقریب میں ن لیگ میں آنے والوں میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان  جام کمال، سابق وفاقی وزرا سردار فتح محمد حسنی، مجیب الرحمٰن محمد حسنی، میر عاصم کرد، میر دوستین ڈومکی،  سابق وزیر خان محمد جمالی، فائق جمالی، غفور لہڑی، محمد خان لہڑی، سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، زین مگسی، سردار عبدالرحمٰن کیھتران، سردار مسعود لونی، محمد خان طور عثمان خیل  ن لیگ یں شامل ہوئے۔

اس موقع  پر جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے مسلم لیگ ن  میں شامل ہونے والے دیگر افراد میں نور محمد دمڑ، شیر گل خلجی، حاجی برکت رند، شوکت بنگلزئی، عطااللہ، ربابہ بلیدی، میر انور شاہوانی، سردار علی حیدر ایم حسنی، جعفر کریم بنگار، سردار زادہ ادریس تاج، آغا فیصل احمد زئی، ملک شہریار، رامین ایم حسنی اور حاجی نور اللہ لہڑی، سعید الحسن، عاطف سنجرانی  شامل تھے۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر محمد ایوب بلوچ، میر اسماعیل بلوچ، میر طارق بگٹی، بسنت لال گلشن، محمد کاشف، مصلح الدین مینگل، داؤد شاہوانی، سردار نعمت اللہ تمرانی بزنجو، سردار زادہ میر اخلاق کدرانی، سردار زادہ عالم خان تمرانی بزنجو ، مینا زینت شاہوانی، صوبیہ قبزئی، کاشفہ گچکی، سردار عالم تمرانی، میر اخلاق بزنجو زہری، رب نواز بہرانی اور حاجی حنیف رند نے بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔