غزہ میں سویلین انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، اقوام متحدہ

325

نیویارک: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بالاکرشنن راجا گوپال نے  کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ کےشہریوں پر بمباری عالمی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ  منظم طریقے سے شہریوں کے گھروں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنے سے غزہ  رہائش کے قابل نہیں رہے گا، یہ جنگی جرم ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ میں 45 فیصد گھروں کو تباہ کر دیا ہے اور تقریبا 15 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں  اقوام متحدہ  کے عملے کے 92 افراد مارے جا چکے ہیں۔