مصر میں بڑے پیمانے پر سڑک حادثہ، 35 افراد ہلاک، 60 زخمی

393

قاہرہ :شمالی مصر میں قاہرہ سکندریہ ہائی وے پر ایک بڑے پیمانے پر سڑک حادثہ پیش آیا جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ گھنی دھند کے باعث پیش آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق متعدد گاڑیوں کے تصادم کے باعث 35 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے۔ اس کی اطلاع پریس بی نے دی ہے ۔

الشجاع گاؤں میں داخل ہونے سے پہلے کئی کاریں صحرائی سڑک پر ٹکرا گئیں۔ پہلا تصادم ایک مسافر بس اور کئی کاروں کے درمیان ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں تیل کا اخراج ہوا جس کے باعث مزید گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کی جگہ پر 20 ایمبولینسیں روانہ کی گئیں اور زخمیوں کو وادی النترون سرجیکل اسپتال اور نوباریہ سینٹرل اسپتال منتقل کیا۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ جلی ہوئی لاشوں کو گاڑیوں سے نکالا گیا ہے۔ زیادہ تر زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

حادثے کے باعث قاہرہ اسکندریہ ہائی وے پر ٹریفک جام ہو گئی۔ سانحہ پر فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا۔