حماس نے اسرائیل کا بھرم توڑ کر رکھ دیا، حافظ نعیم الرحمن

330

ہالا:جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی زیر زمین نہیں بر سرزمین کام کرنے والی جماعت ہے، سازشوں کے بجائے رائے عامہ کے ذریعے تبدیلی لائیں گے۔

منصورہ ہالا میں جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے تحت رابط الاخوان کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ   تحریکیں اورتنظیمیں روز روز نہیں بنتی ہیں، اس کی قدر کریں، سید ابوالاعلی مودود ی نے اقامت دین کا شعور دیا،اقامت دین کی جدوجہد تمام ترجیحات پر مقدم ہے،دینی مدارس کو مسلک پرستوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ   دو دھاروں میں تعلیمی نظام نہیں ہونا چاہئے، ملک اور معاشرے کی ضرورت کے مطابق تعلیم فراہم کی جائے، ہم جدید تعلیم نظام میں کیپٹیل ازم کی مزاحمت کرینگے،دین کی ترجیحات کا تعین قرآن وسنت کی روشنی میں طے کر کے عالمی منظر نامے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

 انہوں نے کہاکہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے پچاس برس ایک سنگ میل ہییہ اداروں کو مضبوط و مستحکم کرنے اور تحریک اسلامی کے حقیقی خیرخواہ اور معاون ثابت ہوگا، حماس نے اسرائیل کا بھرم توڑ کر رکھ دیا فلسطین میں عملی طور پر مزاحمت کی مثال پیش کی تعلیم تدریس کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا۔