پاک فوج کی جانب سے فلسطینیوں کیلیے امدادی کھیپ روانہ

618

اسلام آباد: پاک فوج کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے شکار فلسطینیوں کے لیے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پاک فوج کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی کھیپ دارالحکومت اسلام آباد سے مصر کے راستے سے بھیجی گئی ہے۔

اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کی غرض سے موسم سرما کے لیے ارسال کردہ سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا۔

پاک آرمی کے مطابق پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔