شفاف انتخابات کیلیے نگراں حکومت کردار ادا کرے، چیف الیکشن کمشنر

436
neutral body

کوئٹہ: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات اہم قومی ذمہ داری ہے لہذا نگران حکومت بھرپور کردار ادا کرے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ  انتخابات کے غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں، صاف وشفاف انتخابات اہم قومی ذمہ داری ہے  نگران حکومت بھرپور کردار ادا کرے الیکشن کمیشن مکمل معاونت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  پولنگ کے عمل میں  سیاسی وابستگی سے بالا تر عملے کی تعیناتی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے اور افسران کی تبادلے مکمل طور پر میرٹ پر کئے جائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی سیاسی دبائو خاطر میں نہ لایا جائے۔