کراچی پریس کلب کے اراکین کے پلاٹس کیلئے جگہ کی نشاندہی

516
Inauguration

کراچی پریس کلب کے باقی ماندہ اراکین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے تقریبا 125ایکڑ اراضی درکار ہے، اس ضمن میں صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے کیماڑی میں موجود زمین کی نشاندھی کی گئی ہے۔

سیکریٹری محکم اطلاعات سندھ ندیم الرحمن میمن کی صدارت میں کراچی پریس کلب اراکین کے مسائل کے حل کے لیے اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری نے صحافیوں کو الاٹ کردہ پلاٹوں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن اور تجاوزات ختم کرنے پر سندھ حکومت اور متعلقہ تمام اداروں اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین کے مسائل کے حل کے لیے قائم شدہ یہ کمیٹی بہترین مشاورت اور معاونت کے ساتھ کام کرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ   جس سے صحافیوں کے مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں،اجلاس میں کراچی پریس کلب کے باقی ماندہ اراکین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا گیا،اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی پریس کلب کے باقی ماندہ 700اراکین کے لیے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے تقریبا 125ایکڑ اراضی درکار ہے۔

اجلاس میں کراچی پریس کلب کے باقی ماندہ اراکین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے ضلع کیماڑی میں زمین موجودگی کی بھی نشاندہی کی گئی اور بتایا گیا کہ مذکورہ اراضی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LDA)کے زیرِ انتظام ہے۔