پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے جو گفتگو ہوئی اس کی توقع نہیں تھی، ن لیگی رہنما

358

اوکاڑہ:مسلم لیگ (ن)کے رہنماجاوید لطیف  نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے جو گفتگو ہوئی اس کی توقع نہیں تھی، ہمیں کوئی جمہوریت کے دفاع کا سبق نہ پڑھائے، چیئرمین پی ٹی آئی اور اس کے ٹولے کے ساتھ مذاکرات کا کوئی تصور بھی نہ کرے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ مائنس نواز شریف پر کوئی بات قبول نہیں، الیکشن میں پنجاب کے اندر انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، خیبر پختونخوا، کراچی، اندرون سندھ اور بلوچستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، طوفانوں اور برفباری میں بھی الیکشن ہوتے ہیں۔

انہوں نے  مطالبہ کیا کہ 9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ملک کے تمام دشمنوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے فوری سزا دی جائے۔