بلوچستان: 20 روز قبل اغوا ہونیوالے 6 میں سے 4 فٹبالر بازیاب

1232

کوئٹہ:بلوچستان میں 20 روز قبل اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز میں سے 4 کو بازیاب کروا لیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹورنامنٹ کے لیے سبی کی جانب جاتے ہوئے 6 فٹبالرز کو 9 ستمبر کو اغوا کرلیا تھا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں مسلسل جاری تھیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں، مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی کاشوں سے اغوا ہونے والے 4 فٹبالرز کو بحفاظت بازیاب کروا کر ان کے گھروں تک پہنچا دیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت 2 مزید بچوں کو بھی بازیاب کروانے میں مصروف ہیں۔

حکام کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ باقی 2 فٹبالرز کو بھی جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔