اسرائیل نے مغربی کنارے میں دو فلسطینیوں کو شہید کردیا

576

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی  شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک “آپریشنل کمانڈ سینٹر” کو تباہ کر دیا ہے۔ گزشتہ سال کے اوائل سے اسرائیل-فلسطینی تنازعہ میں تشدد میں شدت آئی ہے، مغربی کنارے میں جھڑپوں اور دراندازیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے چھاپے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کی شناخت 21 سالہ اسید ابو علی اور 32 سالہ عبدالرحمن ابو دغاش کے نام سے کی ہے۔