ڈی آئی خان: فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد ہلاک

379
Operation

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی آپریشن کیا گیا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا، اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے آپریشن کے دوران دہشت گرد کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو سراہا۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔