برطانوی شخص دنیا کا وزنی ترین پیاز  سامنے لے آیا

825

لندن: برطانیہ میں ایک شخص دنیا کا وزنی ترین پیاز سامنے لے آیا، جس سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس کا وزن 8.97 کلوگرام ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایک شخص نے پھولوں کی نمائش میں 8.97 کلو گرام وزنی پیاز پیش کردیا۔ پروگرام کے منتظمین کا خیال ہے کہ یہ پیاز دنیا کا سب سے وزنی ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتا ہے۔

ہیروگیٹ آٹم فلاور شو کے مطابق گیرتھ گریفن کی نو کلو وزنی پیاز 2014 میں اس پروگرام میں ٹونی گلوور کی پیاز (8.47 کلو گرام) سے زیادہ وزن رکھتا ہے۔

یہ پیاز 15 سے 17 ستمبر تک ہونے والی اس نمائش کے غذاؤں کے پویلین میں رکھا گیا، جہاں اس کے ساتھ مزید غیر معمولی سبزیاں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں تھیں۔

نمائش میں ہونے والے مقابلے میں پہلا انعام کرس پیرش نے حاصل جنہوں نے 102 کلو وزنی کدو اگایا تھا۔ نمائش کے منتظمین کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے وزنی پیاز کے متعلق گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے نظرِ ثانی کی جانی چاہیے۔