پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت کراچی کے 15مقامات پر احتجاج ہوگا

416
Protest

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ظالمانہ اضافے، بجلی کے بھاری بلوں و ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنے اور حکمرانوں، وزیروں، اعلیٰ افسران اور طبقہ اشرافیہ کو دی جانے والی مراعات اور مفت بجلی و پیٹرول ختم نہ کرنے کے خلاف منگل 19ستمبر کو شام 5بجے شہر بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں، موٹر سائیکل سوار اور کار سوار اپنی گاڑیاں بند کر کے بھر پور احتجاج کریں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نرسری اسٹاپ شاہراہ فیصل پرہونے والے احتجاج میں شریک اور خطاب کریں گے۔یہ احتجاج  اورنگی ٹاؤن پونے پانچ شاہراہ اورنگی، شیر شاہ پراچہ چوک، ملیر 15نیشنل ہائی وے،واٹر پمپ  فیڈرل بی ایریا شاہراہ پاکستان، شاہراہ کورنگی،کورنگی نمبر 5، قائد آباد نیشنل ہائی وے، بندر روڈ ایم اے جناح روڈ، حیدری ڈالمن مال شیر شاہ سوری روڈ، یوپی موڑ شاہراہ عثمان،اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل، لی مارکیٹ،ملینئیم مال راشد منہاس روڈ، کورنگی روڈ کالا پل،سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پرکیاجائے گا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ احتجاج کے دوران ایمبولینس کو راستہ دیا جائے۔