پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں، بھٹو زندہ ہے، بھئی بھٹو مر چکا ہے، حنیف عباسی

390
Bhutto is alive

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں کہ بھٹو زندہ ہے، بھئی بھٹومرچکا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پر سخت تنقیدکرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔ 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ راولپنڈی کی قیادت اور کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور جائیں گے۔ اکیس اکتوبر کو راولپنڈی کو دلہن کی طرح سجائیں گے۔میاں نواز شریف کی آمد سے قبل تیاریوں کے حوالے سے قیادت متحرک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں کہ بھٹو زندہ ہے،بھئی بھٹو مر چکا ہے۔ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کیساتھ الیکشن لڑیں گے، پیپلزپارٹی کی کارکردگی ہمیشہ صفر بٹا صفر ہی رہی ہے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ سب سسرال جاتے ہوئے خوش ہوتے ہیں۔واحد شیخ رشید ہے جو سسرال جانے سے گھبرا گیا ہے۔قبل ازیں سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے خیبر پختو نخوا پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمار پاکستان ویلکم بیک،سازشیو گڈ بائے۔ نواز شریف واپس نہیں آ رہا،پاکستان کی خوشحالی کا دورہ واپس آ رہا ہے۔