قومی ایئر لائن کی بندش: سینیٹ کمیٹی ایوی ایشن نے میڈیا کو ذمہ دار قرار دے دیا

406

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن  میں حکام نے ایوی ایشن انڈسٹری کے تمام مسائل کا ذمہ دار میڈیا کوقراردے دیا،میڈیا خبر دیتا ہے اس پر ایاسا سیفٹی ایڈوائزری جاری کرتاہے  جس کے  بعد پاکستان کے مسائل بڑھ جاتے ہیں ،پی آئی ا ے کے خلاف بھی خبریں لگائی جارہی ہیں، قائمہ کمیٹی  نے میڈیا کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے پر زور دیا۔

قائمہ کمیٹی ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کے بند ہونے   کے  حوالے سے خبریں دینے والے سینئر ڈائریکٹر کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی  ۔چیرمین  قائمہ کمیٹی ہدایت اللہ نے پارلیمنٹ میں صحافی کی طرف سے سی ای او پی آئی اے سے سوال پوچھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگر آئندہ ایسا کیا گیا تو میں صحافی پر پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی لگادوں گا۔

بیرون ملک تعیناتیوں  کے متعلق پی آئی اے کے حکام نے کہا کہ تعیناتیاں مقامی ضروریات کو مندنظر رکھ کر کی جاتی ہیں اور پاکستانی شہریت والے افراد کو ترجیح دی جاتی ہے قائمہ کمیٹی کو ایک ہی سٹیشن پرعرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں اورایاسا ایڈوئزاری کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور کہا کہ مختلف ملک اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے رہتے ہیں مذکورہ ایڈوائزری ہمارے میڈیا کی خبروں کے بعد جاری کی گئی تھی معاملہ حل ہو چکا ہے ۔