مہنگائی نے غریب اور امیر سب کی زندگی عذاب بنا دی ہے، عبدالعزیز عابد

608
miserable

لاہور: امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ آئے روز کی مہنگائی نے غریب امیر سب کی زندگی عذاب بنا دی ہے

تفصیلات کے مطابق بجلی،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر 2ستمبر کی کامیاب ہڑتال کے بعد 21 ستمبر کو گورنر ہائوس لاہور کے باہر دھرنے کی تفصیلی منصوبہ بندی کے لئے جماعت اسلامی غربی لاہور کا خصوصی اجلاس منعقدہوا۔

جماعت اسلامی غربی لاہور کے امیر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں دھرنے کی تفصیلی منصوبہ بندی کی گئی 21 ستمبر کو تمام یونین کونسلزاور صوبائی حلقہ جات سے عوام کے بڑے جلوس دھرنے میں شریک ہوں گے۔عوام اب اس ظلم کے نظام کو مزید برداشت نہیں کرینگے۔آئے روز کی مہنگائی نے غریب امیر سب کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان گھر گھر جا کر عوام کو بیداری کا پیغام دیں گے۔عوام 13 جماعتی اتحاد اور کھلاڑی کو اب کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔یہ سب سیاسی بازی گر عوام کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر بھاگ گئے ہیں۔وقت آگیا ہے کہ آئی ایم ایف کے غلاموں سے نجات حاصل کی جائے۔