سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے فیصلے میں ہم بے گناہ ہیں،رؤف صدیقی

419

کراچی:ایم کیو ایم رہنما، سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی کا سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں اپیلوں پر سنائے جانے والے فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ہم بے گناہ ہیں۔

یہ بات ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کہی ہے،8 سال میں ہماری 7 سے 8 سو پیشیاں ہوئیں، جس نے اس کیس کو ذرا بھی خراب کیا، لاپروائی برتی، اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

ایم کیو ایم رہنما اور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی نے کہا کہ فضل کا جیل میں انتقال ہو گیا، عدالت نے اس کو بری کر دیا۔

ایم کیو ایم رہنمااور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی کے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں انصاف نہیں ہوا، لواحقین کو آج تک انصاف نہیں ملا، کیس کی جے آئی ٹی پر عمل درآمد نہیں ہوا، جے آئی ٹی نے ایف آئی آر کو ہی غلط کہا تھا،کیس میں ایم کیو ایم کو ملوث نہیں کرنا چاہیے تھا، ایم کیو ایم ہی تمام معاملات دیکھ رہی تھی، رئوف صدیقی وزیر تھے، انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 وکیل نے کہا ہے کہ پہلے اس میں فیکٹری مالکان کی غفلت کا بتایا گیا، فیکٹری مالکان جو ملزم تھے وہ گواہ کیسے بنا دیئے گئے؟