برطانیہ میں دہشتگردی کے الزام میں قید سابق فوجی جیل سے فرار

274

لندن: برطانیہ میں دہشتگردی کے الزام میں قید سابق فوجی اہلکار ڈینیئل خلیفے لندن کی ونڈز  ورتھ جیل سے فرار ہو گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 21سالہ ڈینیل عابد خلیفے کے خلاف برطانوی فوجی بیس پر نقلی بم رکھنے کے الزام میں لندن کی ونڈز  ورتھ جیل میں عدالتی ٹرائل کا منتظر تھا۔ جیل حکام کا اندازہ ہے کہ خلیفے جیل کی باورچی خانے سے کھانا پہنچانے والی وین کے نیچے چھپ کر فرار ہوا کیونکہ فرار سے قبل اسے وہیں دیکھا گیا تھا۔

خلیفے کے جیل سے فرار ہونے کے بعدحکام کی جانب سے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کے ساتھ ائرپورٹس پر بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

رپور ٹس کے مطابق خلیفے نے 2019میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی، اس کا تعلق لندن کے کنگسٹن ایریا اور شمال مغرب سے تھا تاہم اس کی تلاش کے لیے ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے خلیفے کو شہریوں کے لیے بڑا خطرہ قرار نہیں دیا گیا تاہم شہریوں کو اس سے کسی بھی براہ راست ٹکراؤ کے بجائے پولیس کو اطلاع کرنے اور محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔