سعودی عرب: مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا

359

ریاض: سعودی عرب میں مالیاتی (بینکنگ) فراڈ کے الزام میں گیارہ پاکستانیوں کو سزائے قید سنادی گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ فراڈ میں ملوث 11 ارکان پر مشتمل گروہ دھوکے بازی کے ذریعے بینکوں کے صارفین  کے کھاتوں سے رقوم نکالتا تھا۔

دھوکے باز گروہ کے ارکان مختلف افراد کو فون اور میسج کے ذریعے تفصیلات طلب کرتے تھے اور اس کے بعد بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکال لیتے تھے۔ مالیاتی فراڈ پر 11 پاکستانیوں کے خلاف تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، جنہوں نے تحقیقات کے دوران جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

سعودی عدالت نے فراڈ کے مجرموں کو قید اور ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سنائی ہے۔ ہر ملزم کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے  اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔