نگراں وزیرخارجہ رواں ماہ برطانیہ اور امریکا کا دورہ کریں گے

233
caretaker

اسلام آباد:نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی رواں ماہ امریکا اور برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جلیل عباس جیلانی دولت مشترکہ کے زیراہتمام یوتھ ایونٹ میں شرکت کے لیے 10 ستمبر کو لندن پہنچیں گے، جہاں ان کی ایونٹ میں شریک دیگر ممالک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔

وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے رواں ماہ ہی دورہ امریکا بھی کرنا ہے۔اس سلسلے میں وزیرخارجہ 18 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی معاونت کریں گے۔

جلیل عباس جیلانی کی امریکا میں مصروفیات کا مزید شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے۔