ایشز سیریز کے دوران پیٹ کمنز انجری کا شکار ، دورہ جنوبی افریقا خطرے میں پڑگیا

806
ایشز سیریز کے دوران پیٹ کمنز انجری کا شکار ، دورہ جنوبی افریقا خطرے میں پڑگیا

اوول: کرکٹ گرائونڈ کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بائیں کلائی کی انجری کا شکار ہوگئے۔

ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2سے برابر کردی۔

تاہم اس دوران کپتان پیٹ کمنز آخری ایشیز ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو ئے جس کے بعد بتایا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز انجری کا مکمل معائنہ کرائیں گے۔

انجری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئیآسٹریلوی کپتان پی کمنز کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ کے پہلے روز کلائی کے بل گر گیا تھا ، اگلے چند روز میں اس کا مکمل معائنہ کرائوں گا پھر دیکھتے ہیں اس پر کیا کام کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میچل اسٹارک کو کندھے کی تکلیف ہے، تکلیف کے باوجود وہ شاندار کھیلے،بتایا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز ساتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل3ہفتے مکمل آرام کریں گے۔

ممکنہ طور پر پیٹ کمنز ساتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں آرام کر سکتے ہیں،واضح رہے کہ  آسٹریلیا کا دورہ جنوبی  افریقہ اگست کے آخر میں شروع ہو گا۔