ملاح اور اس کا کتا سمندر میں  3ماہ تک زندہ کیسے رہے؟

569

سڈنی:آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا ایک ملاح اپنے کتے کے ساتھ کئی مہینوں سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہا ۔

ٓسٹریلوی میڈیا  مطابق سڈنی سے تعلق رکھنے والے ٹم شیڈاک اپنے پالتو کتے بیلا کے ساتھ میکسیکو سے فرانسیسی پولینیشیا کے سفر   نکلا تھا کہ  سمندر میں طوفان کی زد میں آگئے بحر الکاہل میں پھنس  گئے تھے ۔

 ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ شیڈاک سمیت بیلا بھی تندرست تھے اور دونوں میں سے کسی کو کسی قسم کی بڑی بیماری نہیں ہوئی تھی۔

سمندری بقا کے ماہر پروفیسر مائیک ٹپٹن کہتے ہیں کہ قسمت اس جوڑے کی ناقابل یقین کہانی کا صرف ایک حصہ تھی،یہ قسمت اور مہارت کا مجموعہ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دن کی گرمی کے دوران جب پانی کے کمی کے خطرے میں ہوں خود کو بچانے کے لئے کچھ ایسا کرو کہ تم کو پسینہ آنا چاہئے ۔

آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو میں ٹم شیڈاک نے اپنے اوپر گزری روداد سنائی اور کہا میں سمندر میں بہت آزمائش سے گزرا ہوں، مجھے صرف آرام اور اچھے کھانے کی ضرورت ہے کیونکہ میں طویل عرصے سے سمندر میں اکیلا رہا ہوں۔