وزیر خزانہ کی 2025 تک مہنگائی کی شرح 7 فیصد ہونیکی پیشگوئی

315
return home

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی معاشی خوشخبری سنا تے ہوئے 2025تک مہنگائی شرح 7 فیصد ہونے کی پیش گوئی کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کوکل آئی ایم ایف بورڈ اجلاس منظوری کے 24 گھنٹوں کے اندر 1.19 بلین ڈالرز مل جائیں گے، پاکستان 2023 میں انشا اللہ جی20 کلب میں شامل ہو جائے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پہلا مقصد پاکستان کو 24 ویں معاشی قوت بنانا ہے، 2017 میں پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈز کا منصوبہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے تباہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو سالوں میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد پر آجائے گی، 2022 میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے پاس دو آپشن تھے ، پہلا آپشن تھا انتخابات کا انتظار ، دوسرا آپشن معاشی ناسور سے مقابلہ کا تھا۔