جعلسازی سے زمین ٹرانسفر کرنے کا الزام ، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کیخلاف مقدمہ درج 

357
جعلسازی سے زمین ٹرانسفر کرنے کا الزام ، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کیخلاف مقدمہ درج 

اسلام آباد: اینٹی کرپشن فیصل آباد ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان پر جعلسازی سے زمین ٹرانسفر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں عظمی خان نے 1010کنال اراضی خریدی۔ 310کنال اراضی جعلسازی سے ٹرانسفرکی گئی،بوگس ریکارڈ کی بنا پراراضی غیر قانونی طریقے سے عظمی خان نے اپنے نام کروائی۔

جعلسازی سے اراضی ٹرانسفر کرنے والے نائب تحصیلدار،پٹواری کو گرفتار کرلیا گیا، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو اوردیگرکی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہیں۔