شادمان ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی نگرانی میں عید الاضحیٰ پر صفائی ستھرائی

381

کراچی: جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمین فرحان سہیل کی قیادت میں کونسلر منیب وسیم انصاری  نے شادمان ٹاؤن میں عید ختم ہونے کے بعد علاقے میں آلائشیں اٹھوانے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے کاموں میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے نے علاقے میں تمام جگہوں سے آلائشیں اٹھوانے کے ساتھ ساتھ دیگر سڑکوں کی صفائی ستھرائی  کے کام کی نگرانی کی، عوام کی جانب سےصفائی ستھرائی کے حوالے سے کی گئی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے منتخب امیدوار پورے علاقے میں مسلسل گشت کرتے رہے۔

خیال رہے کہ کراچی وسطی میں آلائشیں اٹھوانے کا انتظام جماعت اسلامی کراچی نے اپنی مدد آپ کے تحت وسطی کے علاقوں میں آلائشیں اٹھوانے کا کام کیا، جس کو عوام نے بہت سراہا۔

واضح رہے کہ ووٹوں کے 9 لاکھ کی بھاری اکثریت کے باوجود جماعت اسلامی کا میئر منتخب نہ ہوسکا جبکہ پیپلز پارٹی کو 3 لاکھ کے قریب ووٹ ملنے کے بعد بھی  بغیر منتخب ہوئے سلیکٹڈ میئر کو کراچی پر مسلط کردیا گیا ہے۔