بکرا چوروں کی بائیک ٹرالے سے ٹکراگئی، دونوں ہلاک

576
بکرا چوروں کی بائیک ٹرالے سے ٹکراگئی، دونوں ہلاک

 کوٹ ادو:جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں بکرا چوری کرکے فرار ہونے والیچوروں کی بائیک ٹرالے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دونوں چو ر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوٹ ادو کی سلطان کالونی میں پیش آیا جہاں 2چور بکرا چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے،  پیچھا کرنے پر ملزمان نے شہریوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ بکرا چوری کی واردات کے بعد بشیرکوٹ کے قریب چوروں کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکرٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں پہلے ایک چور ہلاک ہوا جبکہ دوسرا چور زخمی ہوا تھا تاہم  دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوسرا چور بھی دم توڑ گیا۔