پاکستان کے ایٹمی اثاثے کسی جارحیت کیلئے نہیں، وزیر دفاع

255
grouping

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کے بھارت کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بشرطیکہ یہ پاکستان کی قیمت پر نہ ہو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کا استحکام یقینی بنانے کے لئے نمایاں بہتری کی ضرورت ہے اور اس بہتری کا واحد حل امریکہ’ چین اور ان دوسری عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے مشکل جغرافیائی و سیاسی توازن کو برقراررکھنے میں مضمر ہے جن کے ساتھ پاکستان بھی اچھے تعلقات کاخواہشمند ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے،  ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں اور امن نہ ہونے کی صورت میں ہم اپنی معیشت کو اس طرح بحال کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جیسے ہم چاہتے ہیں۔