پاکستانی روپیہ تگڑا، ڈالر میں 2 روپے تک کی کمی

516
the dollar

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287.19 روپے کا ہے، انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287.37 روپے تھا۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 18 پیسے سستا ہوا جبکہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوا جس کے بعد ایک ڈالر کا بھا 297 روپے ہو گیا ہے