سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 جوان شہید

310
Bahawalnagar tragedy

شمالی وزیر ستان کے علاقے میرن شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس  کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید  جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوئے اور 3 دہشت گردوں کو مارا گیا جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہو گئے ،زخمی دہشت گردوں سے بڑی تعداد اسلحہ برآمد کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شہید جوانوں نے دہشت گردوں کا جرات سے مقابلہ کیا  ،مسلح افواج  اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ 9 اور 10 کی درمیانی شب کو پیش آیا  پاکستانی فورسز نے عزم کیا ہے کہ  دہشت گردوں کے ناسور کو جڑ سے خاتمہ کریں گے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔