ارشد شریف قتل  کیس میں کینیا کی عدم توجہی پر سپریم کورٹ میں سوال

326

اسلام آباد: مقتول صحافی ارشد شریف کی دوسری اہلیہ جویریہ ارشد نے ہفتے کے روز اپنے شوہر کے قتل کیس میں سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ کینیا کی حکومت کی جانب سے عدم تعاون کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھایا جا سکتا ہے۔

جواب میں اقوام متحدہ کی مختلف قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کا حوالہ دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کو کینیا میں دائرہ اختیار کا دعویٰ کرنے کا حق ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستوں میں منصوبہ بند جرائم کی روک تھام کے لیے قوانین موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور کینیا دونوں اس سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کو تسلیم کرتے ہیں۔

جویریہ نے دلیل دی کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز پر حوالہ دیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ 13 جون (منگل) کو کینیا میں ارشد شریف کی موت پر لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت دوبارہ شروع کرنے والا ہے۔

سپریم کورٹ کا خصوصی لارجر بینچ 13 جون کو ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔