افغان: مسجد میں دھماکا، 15 افراد جاں بحق

433

کابل: افغانستان کے صوبے بدخشاں کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق شمالی افغانستان میں ایک مسجد کے قریب طالبان کے صوبائی ڈپٹی گورنر کی یادگاری تقریب میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مقرر کردہ ترجمان عبدالنفی تکور نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں ایک سابق طالبان پولیس چیف صفی اللہ صمیم بھی جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکا بدخشاں کے نائب گورنر نثار احمد احمدی کی یادگاری تقریب کے دوران ہوا جو منگل کو ایک کار بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔  بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں ہونے والے اس حملے میں ڈپٹی گورنر کا ڈرائیور بھی جاں بحق اور 10 دیگر افراد زخمی ہوئے۔