سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

457
سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ بدھ کو دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی 3 رکنی بینچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ اس سے پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناعی دے چکی ہے، درخواست گزاروں نے ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڑرز قانون آئین سے متصادم ہے، پارلیمنٹ عمومی قانون سازی سے نظر ثانی کا دائرہ اختیار نہیں بڑھا سکتی۔