کورونا کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ، 6 مریضوں کی حالت نازک

284
patients

اسلام آباد: مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4نئے کیسز رپورٹ ہوئے،6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ  برائے صحت(این آئی ایچ)کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار196ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے،اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.33فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 61ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4 ٹیسٹ مثبت آئے۔