اے این ایف کی ملک بھرمیں 8 کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

297

 اسلام آباد :اے این ایف کی ملک میں 8 کارروائیاں،بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں ملزم سے 100 عدد نشہ آورگولیاں برآمد،گرفتار کرلیا گیا۔

 ترجمان اے این ایف کا کہنا ہےکہ کوہاٹ میں ہنگوبائی پاس کے قریب پلاسٹک تھیلوں سے 14.40 کلو چرس ملی،کراچی ایئرپورٹ ملزم سے سوا کلو آئس، ساڑھے6 کلو مشکوک مواد برآمد ہوئی۔سعودی عرب جانے والے ملزم نے آئس بے بی پاڈر کی 2 بوتلوں میں چھپائی ہوئی تھی۔

 ترجمان اے این ایف کےمطابق جی پی اوآفس کراچی میں بنکاک کیلئے بک پارسل سے 270 گرام چرس برآمد،فیصل آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 390 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی،دبئی جانے والے پاکپتن کے رہائشی ملزم نے ہیروئن کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی۔

 اس کے علاوہ لاہور کےپدھانہ گاں میں ملزم سے 1020 گرام آئس برآمد،گرفتارکرلیا گیا، لاہورکے نجی کوریئرآفس میں برطانیہ کیلئے بک پارسل سے 922گرام ہیروئن برآمد کی، ہیروئن 600 قینچیوں کے لیدر سے بنے کوورزمیں چھپائی گئی تھی، کوئٹہ کچلاک بائی پاس کے قریب غیرآباد علاقے سے 90 کلوچرس،20 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
برآمد شدہ منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔