ملک میں ہونے والی تباہی کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں:سراج الحق

298
accountable

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والی تباہی کے ذمہ دار سابق و موجودہ حکمران ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بد اعمالی اور نااہلی کی وجہ سے بے روزگاری پھیل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی تباہی اور بربادی کا ذمہ دار کون ہے؟،سرکاری و غیر سرکاری منصوبوں کو ذاتی مفاد کےلئے استعمال کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کو صاف پانی بھی میسر نہیں،پاکستان ترقی کریگا تو عوام ترقی کریں گے،عوام کو صحت اور علاج کی مفت سہولیات میسر نہیں ہے۔پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نواز ہے۔