خصوصی بچوں کی فلاح کیلئے مربوط کوششوں کو فروغ دینے کی ضرورت  ہے، صدر مملکت

312
speculations

کراچی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی بچوں کے لئے کام کرنے والے تنظیموں اور تمام شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ان کی کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے خصوصی بچوں کی بحالی کا کام مکمل اور جامع انداز میں سرانجام دیا جا سکے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ خیراتی اداروں نے خصوصی بچوں کی بحالی، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور ان کو مالی طور پر مستحکم کرنے اور معاشرتی زندگی میں ان کی شمولیت کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ 9سال سے زائد عمر کے مختلف معذور بچوں کو نادرا میں خصوصی حیثیت کے ساتھ رجسٹر کیا جا سکتا ہے جو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی خصوصی سہولیات تک ان کی رسائی کو یقینی بناتا ہے۔

صدر مملکت  نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں خصوصی بچوں اور ان کی مخصوص ضروریات کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی میں اضافہ ہوا ہے لیکن ملک میں ایسے بچوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔