حمزہ کیمپ پر حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ کرلی گئی

443

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو حمزہ کیمپ پر کیے گئے حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ کرلی گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں 30 ملزمان کی شناخت پریڈ اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں مکمل کی گئی۔ 9 مئی کو حمزہ کیمپ پر حملےکے الزام میں 72ملزمان گرفتار ہیں، جن میں سے 21 کو حملے کے وقت موقع سے پکڑا گیا تھا۔

پہلے مرحلے میں 42  ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی گئی تھی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجا راشد حفیظ نامزد ملزم ہیں۔