عوام مافیاز سے جان چھرانا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دے، حافظ محمد ادریس

325

لاہور:مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ عوام مافیاز سے جان چھرانا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، دنیا کی پہلی اسلامی ریاست مدینہ کی تھی جس میں سب کو عدل وانصاف  میسر تھا،خلفائے راشدین کے دور میں کو ئی بھوکا نہیں سوتا تھا، لوگوں کو اللہ کے علاوہ کسی چیز کا خوف نہیں تھا۔

حافظ محمد ادریس نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی ملک کو حقیقی معنوں میں مدینہ کی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، پارٹیاں بدلنے والے اپنے آپ سے مخلص نہیں وہ عوام اور ملک کی کیا خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ  سیاست میں گالی گلوچ اور عدم برداشت کا کلچر بے ضمیر سیاست دانوں کی وجہ سے پروان چڑھا، حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ، کاروبارٹھپ ہو گیا، انھوں نے غربت، بے روز گاری کو عوام کا مقدر بنایا، آج سیاست عبادت نہیں بلکہ ایک کارو بار بن گی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  حکمران عوامی اور ملکی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے بنک بیلس اور جائدادوں میں اضافے کرنے میں مگن ہیں، ان کی کرپشن کی وجہ سے ملک تبائی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔