کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل، گرمی کی شدت کم ہوگئی

575
winds

کراچی:   شہر قائد میں کئی دنوں کی شدید گرم لہر کے بعد ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے، مطلع جزوی ابرآلود  اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی میں 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔