کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے

341

کراچی:کے علا قے اورنگی ٹان میں شہریوں کے تشدد سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق  ملزمان موٹرسائیکل پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران شہریوں نے تینوں ڈاکوں کو پکڑلیا اور ان پرشدید تشدد کیا۔ 

پولیس کا بتانا ہے کہ تشدد سے2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس کی جانب سے  ہلاک اور زخمی ڈاکو کی شناخت کی جا رہی ہے۔  

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوں  نے پکڑے جانے سے پہلے اورنگی 14سی سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔