اسکاٹ لینڈ: 25 ایکڑ کا نجی جزیرہ فروخت کے لیے پیش

490

ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ میں ایک 25 ایکڑ کا نجی جزیرہ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ ساحل سے کچھ فاصلے پر موجود ایک نجی جزیرہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس کی قیمت ایک  لاکھ 88 ہزار ڈالرز  مقرر کی گئی ہے۔

گیٹ آف فلِیٹ نامی قصبے سے تقریباً 10 کلو میٹر دُور واقع 25 ایکڑ کے غیر آباد جزیرے ’’بارلوکو ‘‘  کو گیلبریتھ نامی گروپ نے فروخت کے لیے آن لائن پیش کیا ہے۔ یہاں موسم سرما میں جنگلی حیات کے پانی پینے کے لیے صرف ایک تالاب کے سوا کوئی عمارت یا سروس موجود نہیں ہے۔

لِسٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ بارلوکو جزیرہ اسپیشل سائنٹیفک انٹرسٹ کے بورگ کوسٹ سائٹ کا حصہ ہے جس کا مطلب ہے کہ برطانوی حکومت اس کے قدرتی علاقوں کی حفاظت کرتی ہے۔لِسٹنگ ایجنٹ ڈیوڈ کوری کے مطابق خریدار کو جزیرے پر توانائی کے لیے سولر پینل یا گرڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ کوئی ذریعہ اپنانا پڑے گا۔