کراچی کی مارکیٹوں میں چوری کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار

607

کراچی:عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نجی مارٹ اور مارکیٹوں میں چوری کرنے والی تین رکنی خواتین چور گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: عید الفطرقریب آتے ہی  کاریگروں کا سوٹ سلائی کی بکنگ سے انکار

ترجمان ایس ایس پی کورنگی کے مطابق عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 چور خواتین کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمائوں کی شناخت نازیہ ، حمیدہ اور اقرا کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مذکورہ گروہ مختلف مارکیٹوں اور رش والی جگہوں پر چوری کی وارداتیں کرتی ہیں ، خواتین چور گروہ کی مختلف مارکیٹوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو سامان چوری کرتے دیکھا گیا ، پولیس کو نجی مارٹ میں چور گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔

ملزمائوں نے مختلف مارکیٹوں میں خواتین کے پرس سے رقم اور موبائل سمیت دیگر اشیا چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کیلئے وومن پولیس اسٹیشن روانہ کردیا گیا ۔