عدلیہ کا مخصوص گرہ اپنے ورثے کو بچانے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہے،احسن اقبال

269
cut our kidney

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک اندھا شخص بھی دیکھ سکتا ہے کہ عدلیہ کا ایک مخصوص گروہ جس نے پاکستان کو ترقی اور سی پیک کے راستے سے ڈی ریل کرنے کی نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں بدترین سازش کر کے ملک کو اس حال تک پہنچایا وہ اپنے ورثہ کو بچانے کے لئے آخری حد تک جانے کے لئے تیار ہے چاہے اسکا نتیجہ کچھ بھی نکلے۔

ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دیہات میں ضدی لوگ دھڑے کٹتے ہیں جس کا مطلب ہوتا ہے کہ اپنے دھڑے کے لئے سب جائز و ناجائز کرنا درست ہے۔ کیا سپریم کورٹ جو قانون کی حکمرانی کا اعلی ترین ادارہ ہے وہاں بھی دھڑا کٹا جاتا ہے؟ پاکستان بار کونسل کے احتجاج سے تو یوں ہی لگتا ہے۔کیا دھڑا بڑا ہے یا آئین و قانون؟۔