امریکہ کا دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کا اعتراف

350

واشنگٹن:امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو اکثر اپنے مذہبی عقائد کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 بلنکن نے کہا ہر شخص کوہر جگہ فکر ضمیر مذہب اور عقیدے کی آزادی کا حق حاصل ہے، اس میں اپنے عقائد کو تبدیل کرنے یا نہ ماننے کی آزادی بھی شامل ہے ہر فرد کو انفرادی طور پر یا اجتماعی طور پر دوسروں کے ساتھ، عوامی یا نجی طور پر، عبادت، عمل اور تعلیمات میں ان عقائد کو ظاہر کرنے کی آزادی بھی ہے۔

 اسلامو فابیان کے خلاف عالمی دن کے موقع پر خصوصی بیان میں  انہوں نے کہا کہ اس دن، ہم دنیا بھر میں ان لوگوں کی طرف توجہ دلاتے ہیں جنہیں اسلام پر عمل کرنیوالوں، اسلام قبول کرنے یا اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے والوں یا صرف مسلمان کی حیثیت سے شناخت کر کے ہراساں کیا جاتا ہے، حراست میں لیا جاتا ہے، قید کیا جاتا ہے، یا حتی کہ قتل بھی کیا جاتا ہے۔