ڈاکوئوں نے جانوروں کو بھی نہ بخشا، تاوان کیلئے اغوا کرنے کا انکشاف

432
 ڈاکوئوں نے جانوروں کو بھی نہ بخشا، تاوان کیلئے اغوا کرنے کا انکشاف

کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی کے اطراف میں ملزمان کا ایسا گینگ متحرک ہے، جو جانوروں کے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

گینگ کی جانب مویشیوں سے بھری گاڑیوں کو چھین کر واپسی کے لیے بھاری رقم کا تقاضہ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز مویشی چھڑوانے کے لیے بھتہ دینے پرمجبور ہیں۔

گینگ نے 2 ماہ میں7 ڈیری فارمرزکے مویشی اسلحہ کے زور پر چھینے ہیں جس سے تنگ آکر ڈیری اینڈکیٹل فارمرزایسوسی ایشن نے ایڈیشنل آئی جی کو خط لکھ دیا۔

اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سے تنگ ڈیری فارمرز نے خط میں ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔