جام پور میں بربریت عروج پر، الیکشن پھر بھی پی ٹی آئی جیتے گی، فواد چودھری

256
summary

 لاہور:سینئر رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جام پور میں بربریت عروج پر ہے لیکن پھر بھی الیکشن پی ٹی آئی نے جیتنا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ جام پور ضمنی انتخابات میں پولیس اور جتھوں کا استعمال کر کے تحریک انصاف کے حمایتی بااثر لوگوں کی فصلوں پرٹریکٹر چلا دیئے گئے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ درجنوں لوگ جعلی پرچوں میں اندر ہیں، پورے پنجاب کی پولیس جام پور میں لگا دی گئی ہے۔