بولان، سیلاب سے گرنے والے ریلوے پل کی مرمت 6 ماہ بعد بھی نہ ہوسکی

407

بولان:بلوچستان کے ضلع بولان میں سیلابی ریلے سے گرنے والے ریلوے پل کی مرمت 6 ماہ بعد بھی نہ ہوسکی۔ 

ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو کوئٹہ کے بجائے مچھ سے سفر کے آغاز اور اختتام کرنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔ 

بولان کے ہرک کے قریب ریلوے کا ایک پل مون سون بارشوں کے دوران سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا تھا، اس پل کو ٹوٹے اب تقریبا 6 ماہ کا عرصہ بیت گیا ہے مگر ریلوے حکام ہیں کہ پل کی تعمیر مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔ 

ریلوے حکام نے پل کی مرمت مکمل ہونے کی نئی تاریخ 31مارچ دے دی ہے اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے دوران معطل ہونے والی بولان میل کی بحالی بھی اپریل میں ہوسکے گی۔